17 دسمبر، 2015، 8:15 PM

پاکستانی فوج بالواسطہ طور پر حکومتوں پر اثرانداز ہوتی رہی ہے

پاکستانی فوج بالواسطہ طور پر حکومتوں پر اثرانداز ہوتی رہی ہے

پاکستان کےوزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوج نے 40 سال حکمرانی کی ہے اور بالواسطہ طور پر حکومتوں پر اثر انداز ہوتی رہی ہے جب کہ اس وقت یہ تاثر درست نہیں کہ حکومت کا کسی ادارے سے اختیارات کے حصول کے لیے مقابلہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوج نے 40 سال حکمرانی کی ہے اور بالواسطہ طور پر حکومتوں پر اثر انداز ہوتی رہی ہے جب کہ اس وقت یہ تاثر درست نہیں کہ حکومت کا کسی ادارے سے اختیارات کے حصول کے لیے مقابلہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق  پاکستانی وزير دفاع نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ فوج کی جانب سے سول حکومت کے معاملات میں مداخلت کی باتیں کررہے ہیں انہیں موجودہ دور کو ماضی کے سیاق و سباق میں رکھ کر دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 40 سال فوج نے حکمرانی کی ہے اور بالواسطہ طور پر حکومتوں پر اثر انداز ہوتی رہی ہے جب کہ میں بذات خود فوجی طرز حکمرانی کا بہت مخالف تھا اور ہوں لیکن آج کے ماحول میں اطمینان محسوس کرتا ہوں تاہم جس روز بھی سویلین حکومت کے کام میں فوجی مداخلت محسوس کروں گا تو اپنی آواز ضرور بلند کروں گا۔ انہوں نے فوج کی جانب سے گورننس پر تنقید کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس طرح کی تنقید ہمارا میڈیا اور عدلیہ بھی کرتے ہیں تو پھر صرف فوج کے بارے میں ہی کیوں باتیں ہوتی ہیں۔

News ID 1860375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha